حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جونپور ۹ جولائ ۲۰۲۰شب جمعہ جامعہ امام جعفر صادق صدر امام بارگاہ جونپور میں مذہب تشیع کے ۳ عظیم علماء؛
۱۔علامہ طالب جوھری طاب ثراہ پاکستان
۲۔مولانا مرزا علمدار حسین مرحوم الہ آباد
۳۔حجت الاسلام سید انور عادل مرحوم
و جملہ مومنین و مومنات کیلئے مجلس ایصال ثواب کا اھتمام کیا گیا۔ جسے FB کے muharram news پیج پر سے یہ مجلس کو live نشر کیا گیا اور سیکڑوں مومنین نے اس آن لائن مجلس میں شرکت کی اور سورئہ فاتحہ پڑھ کر ثواب ھدیہ کیا۔
نظامت ثقۃ الاسلام سید محمد شاذان زیدی نے کی اور حدیث کساء کی تلاوت مولوی کیف سلمہ متعلم جامعہ امام جعفر صادق نے کی اسکے فورا بعد مجلس کو سید صفدر حسین زیدی مدیر جامعہ امام جعفر صادق نے خطاب کیا موصوف نے فرمایا کربلا سے ظھور امام تک تشیع کی تبلیغ اور سر بلندی اسکی بقا میں لاکھوں علماء خطباء نے قربانیاں اور کوششیں کی اور عمر صرف کی اسی لئے آج بھی دشمن کربلائیوں اور امام آخر علیہ السلام کے وجود وظھور پر یقین رکھنے والوں سے ڈرتا ھے اسی لئے ھم شیعوں کے چھوٹے سے چھوٹے مکتب امام بارگاھوں و طالب علموں کی اھمیت و معلومات ھم لوگوں کو چاھے نا ھو لیکن دشمن سب پر بیحد سنجیدگی اور ھوشیاری سے اس پر نظر رکھتا ھے۔
اس زمانہ میں علماء خطباء بلکہ چھوٹے چھوٹے ذاکرین بھی اسکی نگاہ میں ھیں، اسلئے ھم سب کو نھایت بصیرت اور بیداری کے ساتھ رھنے کی ضرورت ھے دین مبین آل محمد علیھم السلام کے تعلیمات کو باھمی جزئی اختلافات سے پرے رھکر عام کرنے میں لگیں تاکہ کسی کو بھی ھماری طرف انگشت نمائیکی جرأت نا ھو سکے جیسا کہ علماء سلف کا کردار رھا ھے۔
با بصیرت پرھیز گار بلاغت نظر و بیان رکھنے والے آیات عظام کی ھدایت وراھنمائی پر عمل کیا جائے تا کہ دشمن ھمیں کوئی نقصان نا پہونچا سکے رب کریم تمام آیات عظام رھبر معظم علماء خطباء کو ہر آفت و بلا سے محفوظ رکھے
اسکے بعد موصوف نے مصائب سید الشھداء پڑھکر مجلس تمام کی۔